ایس آئی یو پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کاروائی کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 20 مارچ 2015 20:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ایس آئی یو پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کاروائی کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایس آئی یو پولیس پارٹی نے ایس ایس پی سی آئی اے محمد فاروق اعوان کی سربراہی میں کورنگی کے علاقے زمان ٹاوٴن ملیر ندی کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر شہباز ،امام بخش عرف ساغر اور فیاض کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان اسٹریٹ کرائم ،ڈکیتی اور اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں