کراچی میں آرام باغ پاکستان چوک کے قریب برہانی مسجد کے باہر دھماکے میں 2 قیمتی جانوں کے ضائع ،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب نے افسوس کا اظہار کیا

جمعہ 20 مارچ 2015 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب نے کراچی میں آرام باغ، پاکستان چوک کے قریب برہانی مسجد کے باہر دھماکے میں 2 قیمتی جانوں کے ضائع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ،حکومت ایک جانب فول پروف سیکورٹی کے دعوے کرتی ہے اوردوسری طرف دہشت گرد کھلے عام اپنی کاروائیاں کرکے چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ سے پیوستہ روز بھی شہر میں نجی اسکول میں کریکر حملے سے اسکول کے بچوں اور والدین میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ حاجی حنیف طیب نے ملک کی رو زبروز بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی توجہ دہشت گردی کو ختم کرنے پر مرکوزرکھے۔اس وقت ملک داخلی و خارجی صورتحال کی وجہ سے نازک مراحل سے گزر رہا ہے، جسے جوش سے نہیں ،ہوش سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اتحا داور یکجہتی سے دہشت گردوں کی کارروائیاں ناکام بنادیں۔ آخر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں امن و امان اور داخلی و خارجی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں