حج سب سے بڑی سعادت ہے، جنہیں یہ نصیب ہوتی ہے وہ انتہائی خوش نصیب ہیں ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان

جمعہ 20 مارچ 2015 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے کہا ہے حج سب سے بڑی سعادت ہے اور جنہیں یہ نصیب ہوتی ہے وہ انتہائی خوش نصیب ہیں وہ جمعہ کو سپریٹنڈنگ انجینئر بلدیہ شرقی فضل محمود گل و دیگر افسران کے ہمراہ جمشید زون بلدیہ شرقی میں حج قراء اندازی کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، انھوں نے مزید کہا کہ جو خوش نصیب اس سال حج پر جانے کے لئے اللہ تعالی کی جانب سے منتخب کئے گئے ہیں وہ حج کی ادائیگی کے دوران انفرادی دعاؤں کے ساتھ ملک ، شہر کی ترقی، خوشحالی، امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کریں قراء اندازی میں 5 خوش نصیبوں کے نام نکالے گئے جن میں حسنین بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، عمران رضا ، عبدالرحمن، عبدالحسن شامل ہیں اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس رضا قائم خانی، ڈائریکٹر ہیلتھ اقبال احمد ، و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں