کراچی،چھاپے کے دوران 2ماہ سے گمشدہ بچی بازیاب
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 20/03/2015 - 15:17:48 وقت اشاعت: 20/03/2015 - 15:17:48 وقت اشاعت: 20/03/2015 - 15:17:18 وقت اشاعت: 20/03/2015 - 15:14:48 وقت اشاعت: 20/03/2015 - 15:13:46 وقت اشاعت: 20/03/2015 - 15:13:46 وقت اشاعت: 20/03/2015 - 15:13:46 وقت اشاعت: 20/03/2015 - 15:11:53 وقت اشاعت: 20/03/2015 - 15:11:19 وقت اشاعت: 20/03/2015 - 15:04:38 وقت اشاعت: 20/03/2015 - 15:01:52
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

کراچی،چھاپے کے دوران 2ماہ سے گمشدہ بچی بازیاب

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں پولیس نے چھاپے کے دوران ہونے والے مقابلے کے بعد 2ماہ سے گمشدہ بچی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ پولیس نے 30سالہ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ نارتھ کراچی سیکٹر7 سی کے رہائشی زاہد کی 6 سالہ بچی فضا 14 جنوری 2015 کو گھر سے چیز لینے کے لئے دوکان تک گئی اور پھر واپس نہ آئی۔

گھر والوں نے ہر جگہ تلاش کیا، مگر بچی کا کچھ پتہ نہ چلنے پر انہوں نے سرسید تھانے میں گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرادی۔ سرجانی ٹاون پولیس کو خفیہ ذرائع سے بچی کی اطلاع ملی اور پولیس نے سرجانی ٹاون کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی سیکٹر 4 سی میں واقع ایک گھر میں چھاپہ مارا تو 30سالہ ملزم امجد نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد زخمی ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرکے ننھی فضا کو بازیاب کرالیا۔ 30 سالہ ملزم امجد کے مطابق وہ بچی کو بڑا کرکے اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ سرجانی تھانے نے مزید کارروائی کے لئے ملزم کو سرسید تھانے کی تحویل میں دے دیا ہے۔

20/03/2015 - 15:13:46 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان