حکومت سندھ نے صوبے میں سرکاری سطح پر گندم کی خریداری شروع کر دی

جمعہ 20 مارچ 2015 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) حکومت سندھ نے صوبے میں سرکاری سطح پر گندم کی خریداری شروع کر دی۔رواں برس کے لیے گندم کی خریداری کا ہدف 9لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری کے لیے مختلف اضلاع میں خریداری 166 مراکز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں تیرہ سو روپے فی من کی قیمت پر گندم کی خریداری کی جارہی ہے۔ گندم کی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ترسیل پر دفعہ144 عائد ہے۔ حکومت سندھ کے مطابق مقامی تاجروں کی جانب سے یوکرین سے 7لاکھ ٹن گندم منگوانے کے باعث سندھ حکومت کے پا س گوداموں میں8لاکھ ٹن گندم پہلے ہی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں