کراچی : آرام باغ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چل گیا۔

جمعہ 20 مارچ 2015 14:12

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : کراچی کے علاقہ آرام باغ میں برہانی مسجد کے باہر دھماکہ ہوا جس سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا ڈی آئی جی خالق شیخ کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا. پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ رینجرز کی بھاری نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے. حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں