کراچی ‘پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن ‘ دس ملزمان گرفتار ‘اسلحہ بر آمد

جمعہ 20 مارچ 2015 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں دس ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیاگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر گلشن اقبال کے بلاک تیرہ ڈی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے لوگوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی ۔ گھر گھر تلاشی لے کر دس ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے دس ہتھیار برآمد کئے ۔ گرفتار ملزمان کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں