کراچی: صولت مرزا کی معافی کیلئے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے شدید دباوَ ڈالا گیا، عمر شاہد حامد

جمعہ 20 مارچ 2015 12:40

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مقتول چیئرمین شاہد حامد کے صاحبزادے عمر شاہد حامد کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ صولت مرزا کی معافی کے لیے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ان پر شدید دباؤ ڈالا گیا۔

(جاری ہے)

عمر شاہد حامد نے سیاسی جماعت کی جانب سے صولت مرزا کی معافی کے لیے دھمکیاں دینے کا الزام بھی لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کو بھی دھمکیاں ملیں تاہم وہ صولت مرزا کو کسی صورت معاف نہیں کریں گےکیونکہ ان کے والد کے علاوہ بھی کئی ملازمین کو قتل کیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا امن خراب کرنے میں مافیاز ملوث ہیں، مافیاز پولیس سے زیادہ مضبوط ہیں، آپریشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کو چن چن کر قتل کیا گیا۔ کراچی میں امن کے قیام کیلئے پولیس کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں