کراچی کی بندرگاہ اور پورٹ قاسم پر گذشتہ 24گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 2لاکھ13ہزار72 ٹن کارگو کی نقل و حمل ریکارڈ کی گئی

جمعرات 19 مارچ 2015 23:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کراچی کی بندرگاہ اور پورٹ قاسم پر گذشتہ 24گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 2لاکھ13ہزار72 ٹن کارگو کی نقل و حمل ریکارڈ کی گئی ۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کے پی ٹی نے 1 لاکھ 34 ہزار 795 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 1 لاکھ 19 ہزار 752 ٹن درآمدات اور 15 ہزار 43 ٹن برآمدات شامل ہیں۔

درآمدات میں 22 ہزار 528 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 20 ٹن بلک کارگو، 13 ہزار 500 ٹن سیمنٹ اور 83 ہزار 704 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 11 ہزار 8 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 35 ٹن بلک کارگو اور 4 ہزار ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو شامل ہے۔ کے پی ٹی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورٹ پر کنٹینرز، کوئلہ اور ٹینکرز سے لدھے ہوئے مزید 5 بحری جہازوں کو برتھ فراہم کی گئیں اسی طر ح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورٹ قاسم پر 78 ہزار 277 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی جس میں 44 ہزار 696 ٹن درآمدی کارگو اور 33 ہزار 581 ٹن برآمدی کارگو شامل ہے۔

(جاری ہے)

درآمدات میں 15 ہزار 821 ٹن خوردنی تیل اور 28 ہزار 875 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو جبکہ برآمدات میں21 ہزار 905 ٹن خام تیل اور 11 ہزار 676 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو شامل ہے۔ پورٹ قاسم پر بحری جہازوں کی آمدورفت مستعد رہی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورٹ پر کنٹینرز سے لدھے ہوئے 2 بحری جہازوں کو قاسم انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل پر لنگرانداز کیا گیا۔ دریں اثناء پورٹ قاسم کے خارجی لنگراندازی کی جگہوں پر بھی کنٹینرز، خام تیل، جنرل کارگو، فرنس آئل اور ڈیزل آئل سے لدھے ہوئے مزید 5 جہازوں کو لنگرانداز کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں