کراچی، کسٹم ڈرگ انفورسمنٹ سیل جے آئی اے پی نے کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی
جمعرات 19 مارچ 2015 21:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کسٹم ڈرگ انفورسمنٹ سیل جے آئی اے پی نے کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی ۔یہ بات اے ڈی سی فیروزعالم جونیجو نے جمعرات کو کسٹم ہاوٴس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے پوسٹ ایکسپریس میل سروس پی ای سی ایچ ایس بلاک 4شاہراہ فیصل میں ایک مشکوک پارسل کی ایگزامنیشن کی تو جوئلری کے ڈبوں میں چھپائی گئی ڈیڑ ھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔
یہ پارسل کراچی سے چمبری بیری ٹورنٹو کینیڈا کے لیے بک کرایا گیا تھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جوئلری بکس کی بکنگ گجراتی محلہ محمدی کالونی ماڑی پور کے رہائشی ناصر ولد خادم حسین نے کرائی ۔تفتیش کی گئی تو جمع کرایا گیا شناختی کارڈ جعلی تھا ۔(جاری ہے)
جبکہ پکڑی جانے والی ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں ڈیڑھ کروڑ روپے ہے ۔پارسل کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرگ انفورسمنٹ سیل ایم سی سی نے گزشتہ تین ماہ کے دوران چار بڑی کارروائیاں کیں جس میں ڈی ایچ ایل کے ذریعہ برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے ایک کلو400گرام ہیروئن جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 1کروڑ 40لاکھ جبکہ شاہین ایئرلائن کے کراچی سے دبئی جانے والی فلائٹ کے مسافر سے ایک کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی ۔ایک اور کارروائی میں جی پی او کراچی سے بھیجے جانے والے پارسل سے 450گرام ہیروئن جس کی مالیت 5لاکھ روپے ہے ۔جبکہ ڈی ایچ ایل کے ذریعہ کراچی سے اونٹاریو کینیڈا کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے 50گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے یومیہ 50ہزار شہری بیرون ملک سفر کرتے ہیں ،قانون میں کافی سقم ہے جس کی وجہ سے اسمگلنگ کی مکمل روک تھام ممکن نہیں ہے ۔اے ایس ایف کے اسکینر سے مسافروں کی چیکنگ کی جاتی ہے جبکہ اے این ایف 70فیصد مسافروں کو چیک کرتی ہے ۔کسٹم حکام شہریوں کی دستی چیکنگ کرتے ہیں مشکوک پارسل یا مشکوک مسافر کو ترجیحی بنیادوں پر تلاشی لی جاتی ہے ۔اگر کسٹم ہر مسافر کی تفصیلی تلاشی لے تو کئی انٹرنیشنل فلائٹس تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں ۔اس موقع پر اے سی ایئرپورٹ واصف ملک ،اے سی سید محمد رضا نقوی ،اے ڈی سی طاہر قریشی سمیت کسٹم کے اعلیٰ افسران موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو