کراچی، اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں نامزد 8 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی

جمعرات 19 مارچ 2015 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں نامزد 8 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی ہے۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو 16 اپریل کوطلب کرلیا۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد عظیم نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد عدالت نے ملزمان جاوید انور ،عبدالکریم ،خرم شاہ ،شفیع محمد ،بخت زر شاہ راشد ،عمیر اور سمیر پر فرد جرم عائد کی گئی عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا،عدالت نے دوبارہ گواہوں کوطلب کر تے ہوئے 16 اپریل تک طلب کر لیا ان آٹھوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی کمپنیز کے نام پر فنڈ جاری کرواےء اور قومی خزانے کو کرڑوں روپے کا نقصان پہنچایا واضح رہے ٹڈاپ کیس میں ستر سے زائد سے زائد مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں