کراچی ،شہری ،تاجر کسی بھی جرائم پیشہ تنظیم کو بھتہ یا چندہ نہ دیں، ڈی جی رینجرز

جمعرات 19 مارچ 2015 17:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ شہری اور تاجر برادری کسی بھی جرائم پیشہ تنظیم کو بھتہ یا چندہ نہ دیں اور بھتے کی پرچی ملنے پر فوری رینجرز کو اطلاع دیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد بھتے اور چندے کی رقم سے کراچی کا امن خراب کرتے ہیں، اس سے اسلحہ و دہشت گردی کا دیگر سامان خریدتے ہیں اور مختلف علاقوں میں اپنے ٹھکانے بناتے ہیں اس لئے شہری، تاجر اور صنعت کار کسی بھی جرائم پیشہ تنظیم کو بھتہ، چندہ، زکو اور عطیات نہ دیں اور انہیں بھتے کی پرچی ملے تو رینجرز کی ہیلپ لائن 1011 پر فوری اطلاع دیں۔

ڈی جی رینجرزسندھ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں