وزیراعظم کافوج کی نگرانی خانہ شماری کرانے کافیصلہ احسن اقدام ہے،اسماعیل راہو

جمعرات 19 مارچ 2015 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدراسماعیل راہو،جنرل سیکریٹری سینٹرنہال ہاشمی ،سینئرنائب صدرشاہ محمد شاہ ،انفارمیشن سیکریٹری میراسلم ابڑواوردیگرپارٹی عہدیداروں نے وزیراعظم کی جانب سے فوج کی نگرانی میں آئندہ سال مردم شماری کرانے کے فیصلہ کوایک احسن اقدام قراردیاہے انہوں نے کہاکہ کئی سالوں سے خانہ شماری نہ ہونے سے صوبے اپنی آمدن کاجائزحق نہ ملنے کی وجہ سے احساس محرومی کاشکارتھے وزیراعظم کے مدبرانہ فیصلے سے پاکستان اقتصادی ترقی کیجانب گامزن ہوگاصوبے خوشحال ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کافوج کی نگرانی میں مردم شماری کرانے کامقصد صوبوں کوآبادی کے حساب سے ان کے جائز حقوق دلواناہے ۔

(جاری ہے)

میراسلم ابڑونے کہاکہ آئندہ سال 2016مارچ میں مردم شماری کافیصلہ 18سال بعد کیاجارہاہے جس کاسہر امسلم لیگ ن کی حکومت کوجاتاہے انفارمیشن سیکریٹری میراسلم ابڑونے کہاکہ ایک سروے کے مطابق پاکستان کی آبادی 18کروڑ80لاکھ سے بھی تجاوزکرچکی ہے آبادی کاتخمینہ لگانے کیلئے ہر10سال بعدمردم شماری کرانے کافیصلہ کیاگیاہے صوبوں کوان کے حقوق دلوانے کیلئے وزیراعظم نوازشریف کایہ ایک احسن اقدام کیاہے جس پرہم وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں