مسابقتی کمیشن کا پینٹ بنانے والی کمپنی کو 10لاکھ روپے جرمانہ

جمعرات 19 مارچ 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مسابقتی کمیشن نے پینٹ بنانے والی کمپنی کو نمبرون ہونے کے بے بنیاد دعویٰ کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ مسابقتی کمیشن کے تین رکنی بنچ نے پینٹ ساز کمپنی جوٹن پینٹ سازی میں نمبرون ہونے کے دعویٰ پر ملنے والی شکایت کی تحقیق کی۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران جوٹن کمپنی نمبر ون ہونے کے اپنے دعویٰ کو ثابت نہ کرسکی جس کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی کہ کمپنی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔بنچ نے جوٹن کمپنی کو دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے دوبارہ ایسا بے بنیاد دعویٰ کیا تو اس کے خلاف مزید سخت اقدام اٹھایاجائیگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں