کراچی : جامعہ کراچی پر بم دھماکے کے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

جمعرات 19 مارچ 2015 14:00

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جامعہ کراچی پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ سال قبل جامعہ کراچی میں بم دھامکے کے نتیجے میں متعدد طلبا جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد کیس کی تفتیش کا معاملہ شہید چوہدری اسلم کے حوالے کر دیا گیا تھا، عدالت نے دھماکے میں ملوث دونوں ملزمان کو 14 ،14 سال قید کی سزا سنائی ہے دونوں ملزمان میں حفیظ اللہ اور عمر شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کراچی کے رہائشی ہیں جبکہ دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں