صولت مرزا کا بیان ایم کیو ایم کے خلاف سازش ہے ‘ بابر غوری

جمعرات 19 مارچ 2015 13:29

صولت مرزا کا بیان ایم کیو ایم کے خلاف سازش ہے ‘ بابر غوری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ایم کیوایم کے رہنما بابر غوری نے صولت مرزا کی جانب سے دیئے گئے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان ایم کیوایم کے خلاف سازش ہے۔صولت مرزا کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بابر غوری نے کہاکہ یہ بیان ایم کیوایم کے خلاف سازش ہے، ہمیں علم نہیں کہ ایسا کیوں کیا گیا ‘ الطاف حسین نے ہمیں کبھی ایسی ہدایت نہیں دی اور نہ پارٹی کی طرف سے اس طرح کی ہدایت دی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیں ہمیشہ کام کرنے اور عوام میں جانے کا کہا، صولت مرزا کا بیان ان کی پھانسی سے قبل ایک کہانی بنائی گئی ہے۔بابر غوری نے کہا کہ صولت مرزا سے آخری ملاقات اس وقت ہوئی جب میں ایم پی اے تھا تاہم صولت مرزا سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور آج تک میں نے کسی کو بھی اپنے گھر نہیں بلایا کیونکہ پارٹی میں ہمیں کارکن کو گھر بلا کر ڈیل کرنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا پر کیس ایک عرصے سے چل رہا تھا لیکن آخری وقت میں ہی یہ بیان کیوں دیا گیا، اس بیان سے متعلق قانونی چارہ جوئی کروں گا اور اس میں ہر قسم کی تحقیقات میں پیش ہونے کو تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں