کراچی: زہرہ شاہد قتل کیس میں ملوث ملزم کلیم کی گمشدگی کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر۔

جمعرات 19 مارچ 2015 12:13

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مارچ 2015 ء) :تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ملزم کلیم کی گمشدگی کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں درخواست گزار نے موَقف اختیار کیا ہے کہ کلیم 25 فروری سے لاپتہ ہیں لیکن گزشتہ روز کلیم کی گرفتاری ظاہر کرکے انہیں کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے رینجرز حکام سے 2 ہفتے کے اندر جواب طلب کرلیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں