صولت مرزا کا بیان ، ڈاکٹر عشرت العباد کوگورنر سندھ کے عہدے سے فارغ کیے جانے کاامکان

جمعرات 19 مارچ 2015 11:02

صولت مرزا کا بیان ، ڈاکٹر عشرت العباد کوگورنر سندھ کے عہدے سے فارغ کیے جانے کاامکان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ2015ء) پھانسی کے منتظر متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مجرم صولت مرزانے جیل کی کال کوٹھڑی سے ہی ملک میں ہلچل مچادی اور اُن کے لرزہ خیزانکشافات کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد کوعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعشرت العباد کے بعد گورنر سندھ کے عہدے کیلئے کراچی کی ایک ایسی شخصیت کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے جس کا تعلق مہاجر کمیونٹی سے ہو اور ان کا فوج کے ساتھ بھی تعلق رہا ہولیکن نئے گورنر سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔ یاد رہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے اور وہ12سال سے سندھ کے گورنر ہیں اور یہ ایک ریکارڈ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں