رواں مالی سال مجموعی سرمایہ کاری 1 اب77 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئی

بدھ 18 مارچ 2015 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) رواں مالی سال 8ماہ کے دوران مجموعی سرمایہ کاری ایک اب77 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، تاہم براہ راست سرمایہ کاری میں 4 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی انفلوز کی آمد کے باعث جولائی سے فروری 2015 کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب77 کروڑ ڈالر رہا، جو گذشتہ سال 74 کروڑ36 لاکھ ڈالر تھا۔ فارن پبلک انویسٹمنٹ کا حجم 96 کروڑ57 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ گذشتہ سال اس عرصے میں صرف 6کروڑ43 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری3.8فیصد کمی سے 61کروڑ 55لاکھ ڈالر رہی، گذشتہ مالی سال 8 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مالیت 64 کروڑ ڈالر تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں