کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے کارروائیاں کرکے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 18 مارچ 2015 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے کارروائیاں کرکے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق ایوب گوٹھ،بہادرآباد،گل احمد کالونی،بنارس ،سٹی کورٹ ، دھوبی گھاٹ اور اطراف کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کر کے 14 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ، گرفتارافراد میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں سمیت سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز، بھتا خور، منشیات فروش اورگینگ وارکے ملزمان بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں