کراچی: این اے 246 کا الیکشن جیت کر دکھائیں گے، رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل

بدھ 18 مارچ 2015 15:55

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ این اے 246 کا الیکشن جیت کر دکھائیں گے۔ الکشن کمپین کے سلسلے میں جناح گراوَنڈ اور مکا چوک پر جلسوں کا انعقاد کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں یا تو خود حصہ لیں گے یا بائیکاٹ کریں گے، مگر کسی اور امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے کل 8 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جن میں عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی، سہیل خان، نازیہ ربانی، راجہ اظہر اور آصف میمن شامل ہیں۔ این اے 246 کے ضمنی انتخابات کا لائحہ عمل طے کرنے کے غرض سے 22 مارچ کو بنی گالہ میں اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں