رینجرز اہلکار وں کو قتل کی دھمکیاں دینا الطاف حسین کو مہنگا پڑ گیا،رینجرز کے کرنل طاہر نے سول لائنز تھانے میں متحدہ کے قائد کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا
منگل 17 مارچ 2015 19:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف ترجمان رینجرز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
(جاری ہے)
منگل کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ ترجمان رینجرز کرنل طاہر کی مدعیت میں سول لائن تھانے میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا جس میں ترجمان رینجرز نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رینجرز کو دھمکیاں دیں اور کہا کہ نائن زیرو پرجن اہلکاروں نے چھاپہ مارا ”اوہتھے وہ ہو جائیں گے“ ۔
رینجرز کی جانب سے دائرمقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 7، 506 بی کی دفعات سمیت دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر 11 مارچ کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران 80 سے زائد افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا جس میں ترجمان رینجرز کرنل طاہر دعویٰ کیا تھا کہ برآمد کئے گئے اسلحے میں نیٹو کا اسلحہ بھی شامل تھا۔یاد رہے کہ 1992ء میں بھی الطاف حسین کے خلاف متعدد مقدمات درج کئے گئے تھے اور اب یہ 1992ء کے بعد یہ پہلا مقدمہ ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت