کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نجی اسکول کے قریب سے دستی بم برآمد

منگل 17 مارچ 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نجی اسکول کے قریب سے دستی بم برآمد۔ خوش قسمتی سے برآمد ہونے والا بم پھٹ نہیں سکا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے قریب اسکول میں بچے موجود تھے جو اطلاع ملتے ہی اسکول کی عمارت میں محصور ہو کر رہ گئے۔ چند ابتدائی اطلاعات کے مطابق دستی بم اسکول کے قریب پھینکا گیا تھا جو پھٹ نہ سکا تھا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں