کراچی : پیپلز پارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا اعلان کر دیا

منگل 17 مارچ 2015 15:34

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : پیپلز پارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انٹخابات کی تیاریاں کرنے کا اعلان کر دیا ، آصف زرداری کی جانب سے اراکین اسمبلی کو دئی جانے والے ظہرانے سے خطاب کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں انہوں نے مزید کہا کہ رضا ربانی کا چئیر مین سینیٹ بننا مفاہمتی عمل کا نتیجہ ہے اور یہ مفاہمتی عمل آگے بھی جاری رہے گا. آصف علی زرداری نے اراکین سندھ اسمبلی کو تنبیہہ کی کہ اس بار شکست نہیں جیت چاہئیے.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں