سابق صدر آصف علی زرداری کا سندھ اسمبلی کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ

منگل 17 مارچ 2015 15:28

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، ظہرانے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ، فریال تالپور اور دیگر صوبائی وزراء نے شرکت کی، آصف علی زرداری نے سندھ اسمبلی اراکین سے بلدیاتی انتخابات اور ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق بات چیت کی علاوہ ازیں ظہرانے میں آصف علی زرداری نے اراکین سندھ اسمبلی کو عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی ہدایات کیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں