رواں مالی سال ہاؤسنگ فنانس میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

منگل 17 مارچ 2015 14:18

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ہاؤسنگ فنانس میں اضافہ ہوا ہے،ہاو سنگ فنانس کی ترویج کیلئے مارگیج ری فنانس کمپنی جلد قائم کی جائے گی، وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان میں ہاؤسنگ فنانس مارکیٹ کو بہتر بنانے اور فروغ کیلئے پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی کا قیام جلدعمل میں لایاجائے گا، جس میں عوام کو بینکوں اور مالیاتی اداروں کے تعاون سے ہاؤسنگ فنانسنگ اسکیموں تک رسائی حاصل ہوسکے گی، وزیر خزانہ کے مطابق مارگیج ری فنانس کمپنی کے چیئرمین کی تقرری تک ڈپٹی چیئرمین اسٹیٹ بینک سعید احمد قائم مقام چیئرمین ہوں گے، واضح رہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں نے ترپن ارب روپے کی فنانسنگ کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں