کراچی ‘نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکنوں کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد

منگل 17 مارچ 2015 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکنوں کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصل موٹا، عبید کیٹو اور نادرشاہ سمیت نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں کے اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان سے ملاقات کی اہل خانہ کی درخواست مسترد کردی۔واضح رہے کہ فیصل موٹا، عبید کیٹو اور نادرشاہ سمیت ایم کیوایم کے 25 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں