کراچی: نائن زیرو سے گرفتار افراد کے اہل خانہ کی درخواست مسترد۔

منگل 17 مارچ 2015 13:19

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈکوارٹر نائن زیرو سے گرفتار کیے گئے ولی بابر قتل کیس کے مجرم فیصل موٹا سمیت 25 افراد کے اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کی اجازت کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرموں کو رینجرز کی تحویل میں ریمانڈ پر ہونے کے باعث درخواست کو مسترد کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں