حکومت سندھ نے سانحہ بلدیہ ٹاون کی از سر نو تحقیقات کروانے کا فیصلہ کر لیا

منگل 17 مارچ 2015 12:44

حکومت سندھ نے سانحہ بلدیہ ٹاون کی از سر نو تحقیقات کروانے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 17 مارچ 2015 ء) : سندھ حکومت نے سانحہ بلیہ ٹاؤن کی از سر نو تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت ڈی آئی جی آفتاب پٹھان کمیٹی کے چئیر مین ہوں گے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ، رینجرز کے کرنل سجاد شبیر، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف حسین ارکان شامل ہیں ، علاوہ ازیں کمیٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے. محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی نئی کمیٹی سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں گرفتار کیے گئے ملزمان سے تحقیقات کر کے تیس روز میں رپورٹ مرتب کرے گی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں