حکومت سندھ کا سانحہ بلدیہ کی دوبارہ تحقیقات کرانے کا فیصلہ

پیر 16 مارچ 2015 22:31

حکومت سندھ کا سانحہ بلدیہ کی دوبارہ تحقیقات کرانے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) ڈی آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔سانحہ بلدیہ کی ازسر نو تحقیقات کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آفتاب پٹھان چیئرمین ہوں گے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ، رینجرز کے کرنل سجاد بشیر، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف حسین ارکان میں شامل ہیں۔ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی سانحہ میں گرفتار ملزموں سے بھی تحقیقات کرے گی اور تیس روز میں رپورٹ مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں