صولت مرزا کے اہل خانہ آخری ملاقات کیلئے (کل) مچھ روانہ ہوگی ،ہمیں اطلاعات ملی ہیں ہماری صولت مرزا سے براہ راست ملاقات نہیں ،ویڈیو لنک پر بات کرائی جائیگی ،بیگم صولت مرزا
پیر 16 مارچ 2015 21:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2015ء) کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت مرزا کے اہل خانہ ان سے ملاقات کے لیے کل منگل کو علی الصبح مچھ جیل روانہ ہوں گے ۔ جہاں اس سے آخری ملاقات کرائی جائے گی ۔ صولت مرزا کو پھانسی 19 مارچ کو دی جائے گی ۔ قبل ازیں صولت مرزا کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ منگل کو سپریم کورٹ صولت مرزا کی پھانسی کی نظر ثانی کی اپیل کی سماعت کرے گا ۔
ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کیس کا جائزہ لیں اور قانون کے مطابق اس پر فیصلہ جاری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس سے امید ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اہلخانہ کی تعداد 70 سے زائد ہے ۔ بلوچستان کے حالات خراب ہیں ۔(جاری ہے)
سکیورٹی خدشات ہیں ، جس کے باعث ہمیں مچھ جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
انہوں نے صدر ، وزیر اعظم ، آرمی چیف اور وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی کہ صولت مرزا کو کراچی منتقل کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ ہماری صولت مرزا سے براہ راست ملاقات نہیں کرائی جائے گی اور ویڈیو لنک پر اس سے بات کرائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناانصافی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے بیگم شاہد حامد سے بھی اپیل کی کہ وہ خدارا میڈیا کے سامنے آئیں اور اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کریں تاکہ میرا شوہر پھانسی چڑھنے سے بچ سکے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
جاپانی شہریوں کی گاڑی پر دھماکہ، سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری
کراچی،پولیس نے لانڈھی میں غیرملکیوں پر ہونے والے حملے کو ناکام بنادیا، دو دہشتگرد ہلاک
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں