کراچی ، پی آئی بی کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 30 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، پوچھ گچھ کی جارہی

پیر 16 مارچ 2015 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 30 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں ایسٹ زون کے مختلف تھانوں سمیت ایسٹ پولیس ہیڈ کوارٹر اور صدر تھانے کی پولیس نے حصہ لیا، جبکہ بکتربند گاڑی کا استعمال بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور30 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں