کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 گرفتار

اتوار 15 مارچ 2015 22:30

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ انکے دو ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ اظفر کے مطابق بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلہ میں چار ملزمان گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تو اہل خانہ نے شور مچادیا۔

(جاری ہے)

شور سن کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو طلب کرلیا۔ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ سے دو ملزمان مارے گئے اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ زخمی ملزمان پر شہریوں نے تشدد بھی کیا تاہم انھیں پولیس نے بروقت اپنی تحویل میں لے لیا۔لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں