ایم کیو ایم اور طالبان دونوں نے نئی فوجی قیادت کو سمجھنے میں غلطی کی: نجم سیٹھی
ہفتہ 14 مارچ 2015 20:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور طا لبان دونوں نے نئی فوجی قیا دت کو سمجھنے میں غلطی کی ہے،وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کو نائن زیرو چھاپے کا پتہ نہ تھا،کراچی آ پریشن جی ا یچ کیو کا ہے ،آئی ایس آئی سربراہ جتنا متحدہ کو سمجھتے ہیں کوئی نہیں سمجھتا ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل پر تجزیہ کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ فیصلے ہو چکے ہیں ایم کیو ایم پر مزید دبا ﺅ بڑھے گا الطاف حسین بھی مزید دبا ﺅ میں آئیں گے۔
ایم کیو ایم میں اندرونی اختلا فات تھے اور ایم کیو ایم بحران میں تھی یہ واضح طور نظر آرہا تھا۔ آئی ایس آئی کے مو جودہ ڈی جی رضوان اختر خود کراچی میں ڈی جی رینجرز رہے ہیں وہ جیسے کراچی کو سمجھتے ہیں ایسے بہت کم لو گ سمجھتے ہوں گے ان کو وہاں کی سیا سی جما عتوں ، دہشت گردوں اور ایم کیو ایم کے با رے میں پتہ ہے۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم کا اتحاد کبھی مشرف سے ہو رہا تھا اور کبھی پی پی پی سے ،جنرل ضیاءالحق کے بعد یہ نوا ز شریف کے ساتھ بھی رہے۔
سابق آرمی چیف کیا نی کے دور میں بھی ایم کیو ایم کو کو ئی نقصان نہیں پہنچا۔ مشرف کیلئے یہ اتحادی تھے مشرف دور میں ہی ایم کیو ایم کے لو گوں پر چار ہزار تک مقدمات کو ختم کیا گیا۔فو جی حکمران ایسی سیا سی جما عتوں سے اپنی حما یت لیتے ہیں کہ جو ان کے مخالفین کی مخالف سیا سی جما عتیں ہو تی ہیں۔الطا ف حسین کی کوشش ہو تی ہے کہ فوج کے ساتھ رہا جا ئے اسی لئے وہ کبھی کبھار ما رشل لا ءکے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرف امریکہ اور افغا نستان کے ساتھ ڈبل گیم کر رہے تھے۔ کیا نی نے بھی دہشت گردوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا۔یہ پہلے آرمی چیف ہیں کہ جنہوں نے واضح طور پر دہشت گردوں کے خلا ف ایکشن لیا ہے۔ اس وقت عسکری قیا دت میں وہ لوگ شا مل ہیں کہ جنہوں نے فا ٹا اور دیگر علا قوں میں اپنے ساتھیوں کو دہشت گردوں کے ہا تھوں قتل ہوتے خود دیکھا ہے۔ ان کے ذہن کے مطابق دہشت گردی ایک غیر سیاسی ایشو ہے۔موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر فاٹا میں بھی کام کرچکے ہیں۔ یہ سب صحیح معنوں میں سپا ہی ہیںاور سیا ست کو نہیں دیکھتے۔ نئی فو جی قیا دت ڈبل گیم اور سیا ست نہیں کر تی۔یہ سمجھتی ہے کہ دہشت گردوں کو ختم کرنا ہے۔ورنہ پا کستان نہیں رہے گا ا ور فوج بھی نہیں رہے گی۔جنرل رضوان اختر جب آرمی چیف کو بریف کرتے ہیں تو وہ خود کراچی کی صورتحال اور سیا سی جما عتوں اور وہا ں کی حکومت کے با رے میں سب کچھ جا نتے ہیں۔سیا ستدانوں کی جانب سے یہ بہت بڑی غلطی فہمی ہو گی کہ اگر وہ یہ سوچیں کہ جیسا پہلے ہو رہا ہے ایسا ہی ہو تا رہے گا۔فوج اب ہر طرح کی دہشت گردی کے خلا ف کلین اپ کرنا چا ہتی ہے۔چا ہے دہشت گردی نسلی ہو، لسانی یا طا لبان کی جانب سے یہ ہر طرح کی دہشت گردی ختم کرنا چا ہتے ہیں۔اس سب کی تیاری بہت پہلے کی جارہی تھی اور نبیل گبول بھی درست کہہ رہے ہیں کہ پہلے صحیح آپریشن نہیں ہورہا تھا۔ڈی جی رینجرز نے بھی کہا ہوگا کہ پہلے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے،پہلے یہ بات کہی جاتی تھی کہ کراچی آپر یشن کی نگرانی وارت داخلہ کرتی ہے۔مگر حقیقت میں اس آپریشن کی نگرانی آرمی چیف کر رہے ہیں ، یہ جی ا یچ کیوکا آ پریشن ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر سے صحتمند ماحول میسر آئے گا، کام کی رفتار بھی تیزہوگی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم