دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی عوام شہر وں ،گلی ،محلوں میں گہری نظر رکھیں ،ثروت اعجاز قادری،
پاکستان کا تحفظ و سلامتی ہمارا قومی فریضہ ہے اور پوری قوم اس فریضے کو ادا کرنے کیلئے فوج کے ساتھ ہے،سربراہ سنی تحریک
ہفتہ 14 مارچ 2015 19:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،عوام شہر وں ،گلی ،محلوں میں گہری نظر رکھیں ،بوکھلاہٹ کا شکار دہشتگرد آخری ہچکیاں لے رہے ہیں ،انہیں پاک سر زمین پر اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،پاکستان کا تحفظ و سلامتی ہمارا قومی فریضہ ہے اور پوری قوم اس فریضے کو ادا کرنے کیلئے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہے ،پاکستانی ڈرون براق کے کامیاب تجربے پر پاکستانی سائنسدانوں ،پاک فوج ،حکومت اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،اللہ عزوجل کا ہم پر احسان ہے ڈرون ٹیکنالوجی میں چار بڑی طاقتوں کی صف میں پاکستان کھڑا ہے ،پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں میں ڈرون براق کے کامیاب تجربے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،شہر کراچی سمیت ملک کا امن بربا کرنے والے کسی بھی صف میں ہوں کاروائی ہونی چاہیے ،کراچی آپریشن کی کامیابی شہر میں امن وسلامتی اور معاشی ترقی و استحکام کی ضمانت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ملاقات کیلئے آنے والے افراد میں پاکستانی ڈرون براق کے کامیابی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سورہ رحمن کی تفسیر کی عکاسی ہے ،اللہ عزوجل کی ہر نعمت ہمارے ملک میں پائی جاتی ہے اس پر جتنا ہم اللہ عزوجل کا شکر بجا لائیں کم ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی میں امریکہ ،اسرائیل ،روس کے بعد پاکستان چوتھا ملک ہے جب کہ اسلامی دنیا کا پہلا ملک ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو آپریشن کے ذریعے سے جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے ،دہشتگردی کے ناسور کے خلاف فوج ،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے جہاں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہاں پوری قوم اس نیک مشن میں ان کے ساتھ ہے ،کراچی کی روشنیاں انشاء اللہ جلد مکمل طور پر بحال ہونگی ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگی بنیادوں پر کاروائی کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث قوتیں فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے سے باز رہیں ،جرم کرنے والا کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہو اسے قانون اور عدالت کا سامنا ہر حال میں کرنا ہوتا ہے ،سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کو گرفتار کر کے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے ،انسانیت کے دشمن آج کس منہ سے انسانی حقوق کی باتیں کررہے ہیں ،جرائم میں ملوث افراد چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہوحکومت گرفتار کرئے ۔
متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بریانی نہیں کہ ہر کسی کو پسند آوں، حنا رضوی نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ج*سندھ ہائیکورٹ: پی آئی اے نجکاری کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد
gوفاقی وزرا لیگی ورکرز کو وقت دیں، وزیراعظم کی ہدایت
qتاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
ئ*ہندو جیم خانہ کیس، آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
ٰسندھ کے جدید قوم پرست فکر کے بانی سائیں جی ایم سید کی 29ویں برسی آج بروز جمعرات منائی جائیگی
پاکستان سے جلد ہی چین کو ڈیری مصنوعات کی ایکسپورٹ کا آغاز ہوگا
۹وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف منتخب ہونے کے بعد پہلی بار ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ، مزار قائد پر ..
فنکشنل لیگ پرامن اور محب وطن جماعت ہے ایم کیو ایم ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے،سردار عبدالرحیم
۱سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے،سعید غنی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی