پیپلزپارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ،بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے بھرسے امیدواروں کے کوائف طلب،

4اپریل کوذوالفقار علی بھٹو کی36ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں جلسہ عام سے بلاول بھٹوخطاب کریں گے

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستانپیپلزپارٹی کی سندھ کونسل نے بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے بھرسے امیدواروں کے کوائف طلب کرلیے ہیں جبکہ4اپریل کوذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں جلسہ عام سے بلاول بھٹوخطاب کریں گے.۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس ہفتہ کو وزیرا علیٰ ہاوٴس میں وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی سندھ کے صدرسید قائم علی شاہ کی صدارت میں ہوا ۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور4اپریل کولاڑکانہ میں ذوالفقاربھٹوکی برسی کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

سندھ کونسل نے بلدیاتی الیکشن کے لیے وارڈ کی سطح پرتیاری کی ہدایت کرتے ہوئے متوقع امیدواروں کی فہرست طلب کرلی ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون بن چکا ہے،کارکن عام انتخابات کی طرز پربلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوکی36ویں برسی کے انتظامات کوحتمی شکل دی گئی۔4اپریل کوگڑھی خدابخش میں پیپلزپارٹی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی اور بلاول بھٹو جلسہ عام سے خطاب کریں گے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں