پاکستان کیلئے بھارتی ویزے کی لبرل پالیسی پر کام مکمل کر لیا گیا ، تاجروں کی جانب سے ویزوں کے مسئلے کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی؛بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے بھارتی ویزے کی لبرل پالیسی پر کام مکمل کر لیا گیا ہے لیکن اس میں مزید بہتری کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر راگھوان نے کہا کہ تاجروں کی جانب سے ویزوں کے مسئلے کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

دیکھا جائے تو آج کی بھارتی ویزا پالیسی گزشتہ دس سال قبل کی ویزا پالیسی سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مونا باوٴ اور اٹاری کا موجودہ انفراسٹرکچر پاک بھارت تجارت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ پاک بھارت تجارتی لین دین مشرقی اور مغربی پنجاب کے علاوہ دیگر زمینی راستوں سے بھی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں