جامعہ اردو :بی ایل سال اول و دوم،ایل ایل بی سال آخر اور ایل ایل ایم سال اول و دوم کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر مسعود مشکورکے مطابق بی ایل سال اول و دوم،ایل ایل بی سال آخر اور ایل ایل ایم سال اول و دوم کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں16سے20مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مقررہ تاریخ گزرنے کے بعدفارم 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 27مارچ تک جمع کئے جائینگے۔طلبہ شعبہ قانون(عبدالحق کیمپس) سے فیس واؤچر حاصل کرکے متعلقہ شعبہ سے چیک کروائیں اور فیس عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ میں جمع کرائیں۔امتحانی فارم کے ساتھ انرولمنٹ کارڈ اور مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لازمی منسلک کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں