کراچی، پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی کے زیر اہتمام ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے فشنگ کے موضوع پر ورکشاپ

جمعہ 13 مارچ 2015 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی (PMSA) کے زیر اہتمام ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے فشنگ کے موضوع پر ورکشاپ میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی کے مرکزی دفتر میں منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل اطہر افتخار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈبلیو ڈبلیو ایف کے وفد نے میری ٹائم سے منسلک مختلف ڈیپارٹمنٹ کے افسران و دیگر شرکاء کو ”ڈیولپنگ اینڈ انڈراسٹینڈنگ فار دی نان کمپلائنس ٹو دی انٹرنیشنل انسٹرومنٹ ان ریسپکٹ آف فشنگ انڈسٹری آف پاکستان“ پر بریفنگ دی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل اطہر افتخار نے کہا کہ سمندری حدود کی حفاظت کے ساتھ تمام امور بخوبی انجام دیں گے، پاکستانی سمندری حدود میں کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں