سمندری حدود کی حفاظت کے ساتھ تمام امور بخوبی انجام دینگے، اطہر افتخار ،

پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی کے زیر اہتمام ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے فشنگ پر ورکشاپ سے خطاب

جمعہ 13 مارچ 2015 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء)پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے زیر اہتمام ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے فشنگ کے موضوع پر ورکشاپ میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی کے ہیڈ آفس میں منعقد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل اطہر افتخار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس موقع پر ڈبلیو ڈبلیو ایف کے وفد نے میری ٹائم سے منسلک مختلف ڈیپارٹمنٹ کے افسران و دیگر شرکاء کو ڈیولپنگ اینڈ انڈراسٹینڈنگ فار دی نان کمپلائنس ٹو دی انٹرنیشنل انسٹرومنٹ ان ریسپکٹ آف فشنگ انڈسٹری آف پاکستان پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل اطہر افتخار نے کہا کہ سمندری حدود کی حفاظت کے ساتھ تمام امور بخوبی انجام دینگے پاکستانی سمندری حدود میں کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائیگی انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں