صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے ،ڈپٹی کمشنر کورنگی

جمعہ 13 مارچ 2015 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اگر صفائی کا نظام بہتر ہو تو معیاری صحت مند ماحول اور علاقے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو صحت مند پاکیزہ رکھنے کے لئے اپنے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ گلیاں محلے اپنے گھر کی مانند ہیں اور گھر کی صفائی و پاکیزگی خود مکین کے مذہب ، تعلیم یافتہ اور باشعور ہونے کی نمائندگی کرتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کے معائنے کے موقع پر کیا ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ انتظامیہ بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے میں شب روز مصروف عمل ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور نالوں کی صفائی کے عمل کو بھی باقاعدگی سے جاری رکھا جائے تاکہ پانی کے بہاوٴ میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ نالے کی صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے موقع پر موجود افسران کوبلدیہ کورنگی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے تسلسل سے جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے عملہ کو کارکردگی اور بہتر بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹرہیلتھ اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی محمد رفیق شیخ ، XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سیدمحمد احمد نقوی، اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں