رضا ربانی نے آئین پاسداری کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، سید صلاح الدین

جمعہ 13 مارچ 2015 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ”انسان“ کے مرکزی صدر سید صلاح الدین نے رضا ربانی کو سینیٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر اُنہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیا ہے کہ رضا ربانی اپنی بہترین صلاحیتوں اور فراست کے ذریعے پاکستان میںآ ئین کی پاسداری کیلئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

رضا ربانی ایک اچھے انسان اور مخلص رہنما ہیں۔

اُنہوں نے پاکستان میں آئین کی پاسداری کیلئے بڑی جدوجہد کی ہے اور اُن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کے سینیٹ میں رضا ربانی جیسے ذہین اور قابل شخصیت چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا عوام کی فتح ہے۔ اور پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام دل کی گہرائیوں سے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں