سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی پھانسی رکوانے سے متعلق درخواست مسترد کر دی

جمعہ 13 مارچ 2015 14:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی سزائے موت رکوانے سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی۔پھانسی رکوانے کیلئے صولت مرز ا کے اہل خانہ نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پھانسی سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پھانسی کی سزا کو روکا جائے جس پرعدالت کے فاضل جج نے کہاکہ درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے توآپ پھانسی رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کیلئے عدالت میں درخواست صولت مرزا کی بہن سمیرا کی جانب سے جمع کروائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں