کراچی: اے ٹی سی جج نے حکیمانہ مشورہ دے دیا،ایم کیو ایم کے ملزم کوروزانہ 12 گلاس پانی پینے کی ہدایت۔

جمعہ 13 مارچ 2015 13:17

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء) : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن عبید کے ٹو نے جج سے استدعا کی کہ پولیس تشدد کے باعث میرے گردے میں تکلیف پیدا ہو گئی ہے اور درد رہتا ہے جس کے جواب میں اے ٹی سی جج نے ملزم کو مشورہ دیا کہ آپ روزانہ 12 گلاس پانی پیا کریں، تکلیف دور ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

عبید کے ٹو کو یہ مشورہ دیتے ہوئے عدالت نے ملزم کی تشدد اور بیماری سے متعلق استدعا کو مسترد کر دیا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں