کراچی ، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

جمعہ 13 مارچ 2015 12:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،شہر قائد میں کالے بادل چھانے اور تیز ہواؤں سے موسم سہانا ہوگیا ، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے بدلے ہوئے موسم کا لطف دوبالا کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی جبکہ ہفتے اور اتوار کو اسلام آباد،پنجاب،کشمیر،بالائی خیبرپختونخوامیں بھی بارش متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں