کراچی‘ دریاآباد میں پولیس مقابلہ میں 2 گینگسٹر ما رے گئے

جمعہ 13 مارچ 2015 11:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) کراچی میں لیاری کے علاقے دریا آباد میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے‘ صدر میں مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ نارتھ ناظم آباد میں رینجرز نے کارروائی کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں لیاری کے علاقے دریا آباد میں پولیس مقابلہ ہوا‘ فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے دو کارندیماریگئے،، ملزمان کی جبار دادا اور حافظ کے نام سے شناخت ہوئی۔

صدر مین ریگل چوک پر ڈکیتی کے دوران پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے طبی امداد کے لئے اسپتال روانہ کر دیاگیا ہے۔ نارتھ ناظم آباد میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران مخصوص مقامات کی تلاشی کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں