کراچی‘ نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے 19 افراد رہا‘ رہائی پانے والوں کی تعداد 22 ہو گئی

جمعہ 13 مارچ 2015 11:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق رینجرز نے 2 روز قبل کارروائی کے دوران نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا ہے جس کے بعد رہا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز سے رہائی پانے والوں میں سیکیورٹی کمپنی کے 5 محافظوں سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر پارٹی رہنما عامر خان سمیت درجنوں کارکنوں کو حرات میں لیا تھا جن میں سے 3 کو گزشتہ روز رہا کر دیا گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں