کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج صبح آٹھ بجے بحال کردی جائے گی

جمعرات 12 مارچ 2015 21:14

کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج(جمعہ) کی صبح آٹھ بجے بحال کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعہ کی صبح آٹھ بجے تک اڑتالیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں