جامعہ کراچی، 13 طلباء کو پی ایچ ڈی جبکہ 7کو ایم فل اور ایک طالبعلم کو ایم ایس کی ڈگری تفویض کی گئی

جمعرات 12 مارچ 2015 19:52

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) جامعہ کراچی تدریس وتحقیق میں بین الاقوامی شہرت کی حامل ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ بھی دنیا میں اعلیٰ منصب پرفائز ہیں۔اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ڈگری ہولڈرز اس قوم کا سرمایہ ہیں ۔ہمارے ریسرچ اسکالرز کو ملک کی خدمت اپنا شعار بناناچاہیئے۔باصلاحیت اور قابل اساتذہ ہی مستقبل کے بہترین معمار تیارکرتے ہیں۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ تعلیمی وتحقیقی میدان میں طلبہ کی صحیح رہنمائی کررہے ہیں جوکہ جامعہ کراچی کے معیار کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے حالیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ترغیبات دی جائیں گی تاکہ وہ مستقبل کے مطلوبہ تدریسی وتحقیقی تقاضوں کو بطریق احسن اداکرسکیں۔

(جاری ہے)

مسجل جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر معظم علی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جامعہ کراچی کی جانب سے 13 طلباء کو پی ایچ ڈی جبکہ 07 طلباء کو ایم فل اور ایک طالبعلم کوایم ایس کی ڈگری تفویض کی گئی۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں محمد کاظم علی(بائیوٹیکنالوجیKIBGE) ،مسرت پروین (سوشیالوجی) ،محمد اطہر حسین(ایجوکیشن)،عنب فاطمہ(فارماسیوٹیکس)،ثمرین بیگم (مالیکیولر میڈیسن)،ثمینہ خان(بائیوکیمسٹری)،عبدالواحد(اسلامک اسٹڈیز SZIC )،عائشہ رشید(باٹنی ISHU)،نوشین وصی(بین الاقوامی تعلقات)، فرواثروت(جینیٹکس)،شمائلہ مظہر(کیمسٹری HEJ )،عمران وحید(فارماکوگنوسی)،مہ جبین خان(انوائرمینٹل اسٹڈیز)،جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ایاز خان(اپلائیڈ اکنامکس)،ثوبیہ ملک(فزیالوجی)،شہنیلاحیدر(میتھمیٹکل سائنسز)،ثناء شریف(مالیکیولرمیڈیسن)، اسد منظور(ایگریکلچر)،محمد ناصر(لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس)،سید مجاہد علی(فزکس)اور ایم ایس کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ناصر خان (جغرافیہGIS ) شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں