بنک آف خیبرنے سال 2014 میں1 ارب30 کڑوڑ90لاکھ روپے کا بعد ازٹیکس منافع کمایا

جمعرات 12 مارچ 2015 19:52

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء)بینک خیبر نے سال 2014 میں 1ارب 30 کڑوڑ 90لاکھ روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا جو کہ گزشتہ سال 2013 کے بعد ازٹیکس منافع 1 ارب 15 کڑوڑ 40 لاکھ روپے سے 13فیصدزائد ہے اس بات کا اعلان بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 130 ویں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری حکومت خیبر پختونخوا و چیئر مین بینک آف خیبر بورڈ آف ڈائر یکٹرز ڈاکٹر حماد اویس آغا نے کی اجلاس میں بینک کے مینجنگ ڈائر یکٹر شمس القیوم ، سیکر ٹری فنانس حکومت خیبر پختونخواوممبر سیدّ سید بادشاہ بخاری اراکین بورڈ مقصود اسماعیل، سجاد احمد ، جاوید اختر ، اسد محمد اقبال اورڈاکٹر احسان الحق نے شرکت کی ۔

بورڈ نے سال2014ء میں بینک آف خیبر کی مختلف شعبوں میں کارکر دگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مزید محنت اور لگن سے انتظامیہ اور شاخوں کے افسران کو کام کرنے کی ہدایت کی بورڈ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کا یہ مالیاتی ادارہ مختلف اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

بورڈ کو بتایا گیا کہ 31 دسمبر 2014 کو ختم ہونے والے سال پر بینک کا مجموعی آپریشنل منافع2ارب 13کروڑ50لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جو کہ گزشتہ سال کے 1 ارب75کروڑ60لاکھ روپے سے 22فیصد زیادہ ہے۔ بینک کے کل اثاثہ جات دسمبر 2014تک 126ارب10کروڑ60لاکھ روپے مالیت کے ہیں جو کہ دسمبر2013کے 108ارب17کروڑ روپے کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہیں۔ جبکہ بینک آف خیبر کی کل سرمایہ کاری 72ارب 43کروڑ10لاکھ ہے جو کہ 2013میں کی گئی 53ارب 36کروڑ 30لاکھ روپے سے 36فیصد زیادہ ہے۔بورڈ کے چیئرمین و ایڈیشنل سیکرٹری حکومت خیبر پختونخوا ڈاکٹر حماد اویس آغا نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مزید ترقی و کامیابی کیلئے بینک کے تمام شعبہ جات میں محنت و لگن سے کام کرتے ہوئے بینک کے صارفین کو جدید خطوط پر مبنی بینکاری کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے 2015کیلئے شاخوں کے قیام کے اجازت نامے پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں شاخوں کا قیام ممکن بنایا جائے تا کہ بینک کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار سے نا صرف صوبہ خیبر پختونخوا کے صارفین مستفید ہوں بلکہ بینک آف خیبر وطن عزیز کے دوسرے علاقوں میں بھی اپنی خدمات بہم پہنچائے انہوں نے کہا کہ سال2014 میں 1ارب30کروڑ روپے سے زائد کا بد از ٹیکس منافع بینک پر صارفین کے اعتماد کا مظہر ہے جس کیلئے ہمیں وطن عزیز کی معاشی ترقی و سماجی خوشحالی میں اپنے کردار میں مزید اضافہ کرنا چاہیئے اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنی تمام پیشہ وارانہ توانیاں بروئے کار لانی ہونگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں